شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم جاری

شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم جاری

سری نگر، 12اپریل: جنوبی ضلع شوپیاں کے چکورا گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے چکورا گاوں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بدھ کی سہ پہر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی اضافی کمک کو بھی طلب کیا گیا جبکہ ڈرون کیمروں کے ذریعے علاقے کی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ علاقے کی اور جانے والی شاہراوں کو کانٹے دار تار سے سیل کیا گیا جبکہ گاوں میں چار دائروں والی سیکورٹی کو تعینات کیا گیا۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.