گاندر بل کے سونہ مرگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

گاندر بل کے سونہ مرگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

سری نگر،6 اپریل :وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونہ مرگ علاقے میں نالہ سندھ کے نزدیک ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے سونہ مرگ علاقے میں مقامی لوگوں نے نالہ سندھ کے نزدیک ایک لاش دیکھی اور اس کے متعلق فوری طور پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.