ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

الطاف بخاری کو زیڈ پلیس سیکورٹی فراہم

سری نگر،5 اپریل:مرکزی وزارت داخلہ نے جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری کو زیڈ پلیس سیکورٹی فراہم کی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ حالیہ سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے بعد مرکزی حکومت نے اس طرح کا فیصلہ لیا ۔
اطلاعات کے مطابق مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری کو زیڈ پولیس سیکورٹی کور فراہم کیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سراغ رساں ایجنسیوں کی حالیہ جائزہ میٹنگ کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے الطاف بخاری کو زیڈ پلیس سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات صادر کئے۔
ذرائع کے مطابق بدھ کے روز الطاف بخاری کی رہائش گاہ واقع سری نگر اور جموں میں پیرا ملٹری فورسز کی اضافی نفری کو بھی تعینات کیا گیا ۔

یو این آ ئی

Popular Categories

spot_imgspot_img