یوٹیوبر صحافی پر حملے میں ملوث دو ہابرڈ ملی ٹینٹ گرفتار: پولیس

یوٹیوبر صحافی پر حملے میں ملوث دو ہابرڈ ملی ٹینٹ گرفتار: پولیس

سری نگر، 31 مارچ: جموں وکشمیر پولیس نے شوپیاں میں یوٹیوبر صحافی پر حملے میں ملوث دو ہابرڈ ملی ٹینٹوں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ سال شوپیاں کے ہر پورہ پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقے میں یوٹیوبر صحافی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 116/2022کے تحت کیس درج کرکے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔انہوں نے کہاکہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لا کر متعدد مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر گرفتار کیا۔ان کے مطابق دوران تفتیش سہیب ریاض ولد ریاض احمد میر اور عنایت اللہ اقبال ولد محمد اقبال وانی ساکنان سیدہ پورہ پائین نے اپنا جرم قبول کیا۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ گرفتا رشدگان ٹی آر ایف نامی ممنوع دہشت گرد تنظیم کے ساتھ وابستہ ہے اور دونوں ہابرڈ ملی ٹینٹ کے بطور اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ گرفتار ہابرڈ ملی ٹینٹوں کی نشاندہی پر پولیس اور 44آر آرنے سیدہ پورہ پائین میں سیب کے باغ سے ایک پستول ، ایک میگزین، پانچ گولیوں کے راونڈ اور ایک آئی ای ڈی برآمد کرکے ضبط کی۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.