پلوامہ میں کمسن لڑکی کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد

پلوامہ میں کمسن لڑکی کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد

سری نگر،31مارچ:جنوبی ضلع پلوامہ کے لاجورہ گاوں میں جمعے کے روز 13سالہ لڑکی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے لاجورہ گاوں میں جمعے کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب 13سالہ لڑکی کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی جاسکتی ہے۔

یو این آ ئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.