خبر کا اثر:راجباغ سرینگر میں پانی کی سپلائی پائپ پر مرمتی کام شروع

خبر کا اثر:راجباغ سرینگر میں  پانی کی سپلائی پائپ پر مرمتی کام شروع

سرینگر: ایشین میل کی گزشتہ روز شائع خبر کا انتظامیہ نے سنجیدہ نوٹس لیا ،جس کے تحت راجباغ سرینگر میں پھٹی پانی کی سپلائی پائپ پر مرمتی کام  شروع ہوا ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کی جانب سے خبر کا فوری نوٹس لینے اور ایشین میل کے صحافتی کردار کو قابل تحسین قرار دیا ۔

ان کا کہناتھا کہ عوامی حامل کے مسائل کا فوری طور پر حل وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اور بنیادی نوعیت کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے سے عوام کو راحت پہنچائی جاسکتی ہے جبکہ خزانہ عامرہ کو پہنچنے والے بھاری نقصان سے بچا جاسکتا ہے ۔

پانی کی پائن پھٹ جانے سے راجباغ سرینگر میں جہاں سڑک میں کھڈا پڑ گیا تھا ،جسکی وجہ راہگیروں اسکولی بچوں اور روزہداروں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ،وہیں میکڈم اکھڑ جانے سے رابطہ سڑک بھی خستہ ہورہا تھاجبکہ پانی کا ضیاع بھی مسلسل ہورہا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ ایشین میل نے یہ خبر شائع کی تھی ۔

تصویر :امتیاز گلزار

راجباغ سرینگر میں پانی کی سپلائی پائپ پھٹ جانے سے سڑک میں کھڈا پڑ گیا ہے جسکی وجہ سے یہاں سے گزر نے والی گاڑیوں اور راہگیروں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اسکولی بچے اور مقامی دکاندار بھی متاثر ہوچکے ہیں۔

ایک ہفتہ قبل راجباغ سرینگر کی مرکزی رابطہ سڑک نزدیک "نیو ارا پبلک اسکول ” پانی کی سپلائی پھٹ گئی جسکی وجہ سے ایک تو پانی مسلسل ضائع  ہورہا ہے جبکہ سڑک میں کھڈا پڑ جانے سے ٹریفک کی آوا جاہی بھی متاثر ہورہی ہے ۔

 مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہاں سے گزر نے والے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے ،کیوں کہ گاڑیاں جب بھی یہاں سے گزرتی ہیں ،تو کھڈے سے پانی کی چھینٹیں لوگوں کے کپڑے گندے کرتی ہیں جبکہ یہاں ہمہ وقت حادثہ رونما ہونے کا خدشہ لاحق ہے ۔

تصویر:امتیاز گلزار

مقامی دکاندار میں شامل جاوید احمد نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل پائپ پھٹ گئی ،کئی مرتبہ محکمہ کے ذمہ داروں کو مطلع کیا گیا لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہوتا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ایک تو مسلسل پانی ضائع ہورہا ہے جبکہ راہگیروں کو مشکلات پیش آرہی ہیں اور دکانداروں کا کاروبار متاثر ہورہا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پانی کی پائپ کی مرمت فوری طور پر کی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.