مینڈھر میں اراضی تنازعہ پر جھگڑے کے دوران سات افراد زخمی

مینڈھر میں اراضی تنازعہ پر جھگڑے کے دوران سات افراد زخمی

جموں،30مارچ:جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل مینڈھر میں اراضی تنازعے پر لڑائی کے دوران سات افراد زخمی ہوئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر کے گاوں ڈھراہ میں گزشتہ رات دو گروپوں کے درمیان اراضی تنازعہ پر توتو میں میں شروع ہوئی جس نے جھگڑے کا رخ اختیا ر کیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ دونوں جانب لاٹھیوں کا آزادانہ طورپر استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے زخمیوں کی شناخت محمد حسین، محمد ابراہم ، محمد خالد ، محمد یوسف ، محمد عمران ، محمد رمضان اور محمد کبیر کے بطور کی ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

یو این آ ئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.