بارہ مولہ میں ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور از جان

بارہ مولہ میں ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور از جان

سری نگر، 23مارچ:شمالی ضلع بارہ مولہ کے کیری علاقے میں جمعرات کے روز ٹریکٹر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز بارہ مولہ کے فرستہار کریری علاقے میں ٹریکٹر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوا۔
انہوں نے کہاکہ آس پاس موجود لوگوں نے ڈرائیور کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرارد یا۔
متوفی کی شناخت شفقت احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن واری پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.