سری نگر لیہہ شاہرہ ٹریفک کے لئے ریکارڈ ٹائم میں کھول دی گئی ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودری

سری نگر لیہہ شاہرہ ٹریفک کے لئے ریکارڈ ٹائم میں کھول دی گئی ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودری

سری نگر،16مارچ/ وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھجوڑنے والی سری نگر لیہہ شاہراہ کو جمعرات کے روز ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا۔

شاہراہ کو کھولنے کے بعد بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودری نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ زوجیلا پاس کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھولنا ہمیشہ ایک چلینج رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بی آر او کے عہدیداروں اور اہلکاروں کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ اس شاہراہ کو 68 دنوں کے ریکارڈ وقت میں قابل آمد و رفت بنا دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم گذشتہ تین برسوں سے اپنے ہی قائم شدہ ریکارڈوں کو توڑ رہے ہیں۔
موصوف ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ہماری کوششیں ہیں کہ اس روڈ کو دو مہینوں کے اندر ہی ٹریفک کے لئے بحال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بی آر او کے عہدیدار اور دیگر اہلکار علاقے سے واقفیت رکھتے ہیں اور روڈ کو کھولنے کے دوران کسی بھی ساز و سامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو مقامی لوگ بی آر او کے ساتھ کام کرتے ہیں انہیں معقول معاوضہ، رہنے کی جگہ اور غذا اور لباس فراہم کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہمارے ساتھ گذشتہ پچیس برسوں سے کام کر رہے ہیں۔مسٹر چودری نے کہا کہ اس روڈ کے پہلے ہی کھل جانے سے حکومت کو سات کروڑ روپیوں کا یومیہ فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس روڈ سے دفاعی ساز سامان کو لداخ روانہ کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس روڈ کے وقت پر کھلنے سے لداخ کی معشیت کو فائدہ ہوتا ہے اور لداخ کے لوگ اس روڈ سے سری نگر آکر اپنا

ام کرتے ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.