بجٹ اجلاس سے قبل 16 اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کی میٹنگ

بجٹ اجلاس سے قبل 16 اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کی میٹنگ

نئی دہلی، 13 مارچ: پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے سے پہلے 16 اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی پر غور کرنے کے لئے آج یہاں میٹنگ کی۔
یہ میٹنگ پارلیمنٹ ہاؤس میں واقع راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کے چیمبر میں ہوئی، جس میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے پارلیمنٹ میں حکومت کو جوابدہ بنانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ میں کانگریس کے علاوہ ڈی ایم کے، جنتا دل یو، عام آدمی پارٹی، مارکسی کمیونسٹ پارٹی، کیرالہ کانگریس، راشٹریہ لوک دل، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، نیشنل کانفرنس، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، شیوسینا ادھو دھڑا، ایم ڈی ایم کے، آئی یو ایم ایل، آر ایس پی، راشٹریہ جنتا دل اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے قائدین نے شرکت کی۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.