اننت ناگ میں لشکر طیبہ کی کمین گاہ کا پردہ فاش، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد:پولیس

اننت ناگ میں لشکر طیبہ کی کمین گاہ کا پردہ فاش، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد:پولیس
سری نگر،13 مارچ: جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے رکھ مومن علاقے میں لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم کی ایک کمین گاہ کا پردہ فاش کرکے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اننت ناگ پولیس کی طرف سے تیار کردہ ایک مخصوص اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اننت ناگ کے رکھ مومن ڈنگی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران لشکر طیبہ کی ایک کمین گاہ کا پردہ فاش کیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ بر آمد شدہ اسلحہ گولہ بارود میں 5 آئی ای ڈی، پی ڈی پی کے پروگرام شدہ ٹائمر ڈیوائسز، آر سی آئی ای ڈی کے 6 ڈیٹو نیٹر، 3 پستول،5 پستول میگزین، 4 ریموٹ کنٹرول،13 بیٹریاں وغیرہ شامل ہیں۔
بیان کے مطابق اس سلسلے میں پولسی اسٹیشن بجبہاڑہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.