جموں،8 مارچ : جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں بدھ کی صبح ایک خاتون کی پر اسرار حالت میں لاش پائی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے مینڈھر علاقے میں ایک پل کے نزدیک کھلے میدان میں ایک خاتون کی لاش پائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں خاتون کی شناخت 50 سالہ شمیمہ اختر زوجہ محمد اشرف ساکن اری کے بطور کی گئی۔
دریں اثنا پولیس نے لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
یو این آئی