ہفتہ, ستمبر ۲۱, ۲۰۲۴
19 C
Srinagar

نتیش کمار انسپکٹر جنرل آف پولیس سی آئی ڈی جموں وکشمیر کے بطور تعینات

سری نگر/ حکومت نے نتیش کمار (آئی پی ایس) کو سی آئی ڈی جموں و کشمیر کے انسپکٹر جنرل کے بطور تعینات کیا ہے۔
محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ نتیش کمار (آئی پی ایس) جو پوسٹنگ کا انتظار کر رہے تھے، کو انتظامیہ کے مفاد میں انسپکٹر جنرل آف پولیس سی آئی ڈی جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
حکمنامے کے مطابق مہیندر ناتھ تیواری (آئی پی ایس) انسپکٹر جنرل آف پولیس سی آئی ڈی جموں وکشمیر کو تبدیل کرکے انسپکٹر جنرل آف پولیس آرمڈ جموں تعینات کیا گیا۔
مکیش سنگھ (آئی پی ایس) کو انسپکٹر جنرل آف پولیس آرمڈ جموں وکشمیر کے اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img