کولگام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نقلی کرنسی بر آمد

کولگام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نقلی کرنسی بر آمد

سری نگر،4 مارچ : پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نقلی کرنسی بر آمد کی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میر بازار پولیس چوکی کی ایک پولیس پارٹی نے منی گام کراسنگ پر شاہراہ کے قریب ایک ناکہ لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ چیکنگ کے دوران جب ایک مشکوک شخص کو روکنے کا اشارہ کیا گیا تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ شخص کی تحویل سے 5 سو روپیے کے37 نقلی نوٹ بر آمد کئے گئے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ اس شخص کو گرفتار کیا گیا اور پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں اس کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا۔
گرفتار شدہ شخص کی شناخت خورشید احمد نائیک ساکن واری پورہ کنڈ کولگام کے بطور ہوئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.