کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف جموں اور سری نگر میں دوسرے روز بھی احتجاج

کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف جموں اور سری نگر میں دوسرے روز بھی احتجاج

سری نگر،27فروری : پلوامہ میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف جموں وکشمیر کے اطرا ف و اکناف میں پیر کے روز لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے۔اطلاعات کے مطابق پیر کے روز جموں وکشمیر کے بیشتر اضلاع میں مختلف سیاسی پارٹیوں اور عام لوگوں نے کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔معلوم ہوا ہے کہ جموں میں بی جے پی سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں نے پیر کے روز کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے اس موقع پر کہاکہ پلوامہ میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ملوث ملی ٹینٹوں کو جلدا زجلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں نے ایک غریب کنبے کے واحد کفیل کا قتل کیا لہذا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔دریں اثنا کشمیرصوبے میں بھی بھارتیہ جنتاپارٹی کے کارکنوں نے ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔گرمائی راجدھانی سری نگر میں بھاجپا کارکنوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ پاکستان کی ایما پر جموں وکشمیر میں گنگا جمنا تہذیب کو زک پہنچانے کی خاطر عام شہریوں کا قتل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پلوامہ میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت ناقابل برداشت ہے اور بہت جلد ملوثین کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔سرمائی راجدھانی جموں میں بھی بجرنگ دل ، بی جے پی اور شیو سینا نے کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ ہمسایہ ملک یوٹی میں حالات کو درہم برہم کرنے کی خاطر مختلف حربے ازما رہا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.