سنجے شرما کے قتل پر ہم سب شرمندہ ہیں/محبوبہ مفتی

سنجے شرما کے قتل پر ہم سب شرمندہ ہیں/محبوبہ مفتی

سری نگر،27فروری : پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پلوامہ میں کشمیری پنڈت سنجے شرما کے قتل پر ہم سب کشمیری شرمندہ ہیں۔

انہوں نے سرکار سے مہلوک کی اہلیہ کو سرکاری نوکری فراہم کرنے کی اپیل کی۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کو نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’جس بے دردی سے سنجے شرما کو قتل کیا گیا ہم سب کشمیری خاص کر مسلمان شرمندہ ہیں‘۔ان کا کہنا تھا: ’ہم وہی مسلمان ہیں کہ جب ملک میں دنگے فساد چل رہے تھے تو یہاں کے مسلمانوں، سکھوں نے پنڈتوں کو بچالیا لیکن آج یہاں مسلمان خود مصیبت میں ہیں‘۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہمیں یہ بتایا جا رہا ہے کہ ملی ٹنسی کو ختم کیا گیا تو اس کو کس نے مارا سرکار کیا کر رہی ہے۔

انہوں نے سرکار سے مہلوک کی اہلیہ کو سرکاری نوکری فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔بتادیں کہ پلوامہ کے اچھن گاوں میں اتوار کے روز مشتبہ ملی ٹینٹوں نے سنجے شرما نامی کشمیری پنڈت کو گولیاں مار کر از جان کر دیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.