بارہمولہ کے وار پورہ علاقے میں پر اسرار دھماکے میں ایک شخص زخمی

سری نگر،23 فروری: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے وار پورہ سوپور علاقے میں جمعرات کی صبح ایک شخص پر اسرار دھماکے میں زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے وار پورہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک شخص اپنے باغ میں زمین کھود رہا تھا کہ اس دوران پر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔
زخمی کی شناخت محمد جمال ڈار ولد غلام محمد ڈار کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زخمی کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اس کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ ریفر کیا گیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.