جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

قاسم نگر جموں میں نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد

جموں، 22فروری:جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے قاسم نگر علاقے میں بدھ کے روز نوجوان کی لاش پراسرار حالت میں برآمد کی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ بدھ کی صبح چند مقامی افراد نے قاسم نگر جموں میں 28سالہ نوجوان کی لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا ۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت بوبی کمار ساکن بہو فوٹ جموں کے بطور کی۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آ ئی

Popular Categories

spot_imgspot_img