جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

مہا شیو راتری کے تہوار کے موقع پر منوج سنہا کی مبارکباد

سری نگر،19 فروری : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مہا شیو راتری تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’مہا شیو راتری کے مقدس موقعے پر سب کو مبارکباد، ہیرتھ مبارک‘۔
ان کا ٹویٹ میں دعا کرتے ہوئے کہنا تھا: ’بھگوان شیو ہمیں انصاف، سچائی اور حکمت کے راستے پر گامزن کرے اور بنی نوع انسان کی بھلائی کے لئے ہمارے ایمان کو مستحکم کرے‘۔
بتادیں کہ مہا شیو راتری جس کو ہیرتھ بھی کہتے ہیں پنڈت برادری کا سب سے بڑا اور محبوب ترن تہوار ہے جس کی تقریبات چار دنوں تک جاری رہتی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img