ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

امریکہ میں فائرنگ سے چھ افراد ہلاک، مشتبہ شخص زیر حراست

واشنگٹن، 18 فروری : امریکی ریاست مسی سیپی کے ایک دیہی قصبے میں چھ افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
مسی سپی کے حکام نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ٹیٹ کاؤنٹی کے شیرف نے بتایا کہ شوٹر نے جمعہ کو ٹینیسی کے شہر میمفس سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب میں آرکابوٹلہ کے مختلف مقامات پر متاثرین کو ہلاک کیا۔

مسی سیپی کے گورنر ٹیٹ ریوز نے جمعہ کی سہ پہر ایک بیان میں کہا کہ انہیں ٹیٹ کاؤنٹی میں فائرنگ کے سلسلے کی اطلاع ملی تھی۔ انہوں نے لکھا “ذمہ دار شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس وقت، ہم مانتے ہیں کہ اس نے تنہا ہی اس واردات کو انجام دیا۔ اس کا مقصد ابھی تک معلوم نہیں ہے۔‘‘

گورنر کے مطابق مسی سیپی بیورو آف انویسٹی گیشن کو تحقیقات میں مدد کے لیے بلایا گیا ہے۔

گن وائلنس آرکائیو کے مطابق اس سال اب تک امریکہ میں بندوق کے تشدد سے 5,500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img