کشمیر: شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج بہتری واقع، 19 فروری سے 21 فروری تک موسم خراب ہونے کا امکان

کشمیر: شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج بہتری واقع، 19 فروری سے 21 فروری تک موسم خراب ہونے کا امکان
سری نگر،19 فروری: محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کے بعد 19 فروری سے موسم خراب ہونے کا امکان ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 19 فروری کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارشیں یا ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا بعد ازاں 20 فروری کو میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے اور یہ سلسلہ 21 فروری تک جاری رہ سکتا ہے۔
دریں اثنا وادی میں خشک موسم کے بیچ پہلگام کو چھوڑ کر تمام مقامات پر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی میں ہفتے کو بھی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی جس سے لوگوں کو مختلف جگہوں پر لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.