پلوامہ: آتشزدگی کی واردات میں 2 مکان، 2 گاو خانے خاکستر

پلوامہ: آتشزدگی کی واردات میں 2 مکان، 2 گاو خانے خاکستر

سری نگر/ جنوبی ضلع پلوامہ کے ہانجن پائین راجپورہ گاوں میں درمیانہ شب آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات کے دوران دو مکان اور دو گاو خانے خاکستر ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق پلوامہ کے ہانجن پائین راجپورہ میں درمیانی شب آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل دو مکانوں اور دو گاو خانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران چار ڈھانچوں کونقصان پہنچا۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ کی اس بھیانک واردات میں دو رہائشی مکان پوری طرح سے خاکستر ہوئے اور اُن میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاءراکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔


پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.