حکومت چھوٹے کسانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے: صدرجمہوریہ

حکومت چھوٹے کسانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے: صدرجمہوریہ

نئی دہلی، 31 جنوری : صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے آج کہا کہ حکومت ملک کے چھوٹے کسانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ مرمو نے کہا کہ حکومت 11 کروڑ چھوٹے کسانوں کو بااختیار بنانے میں مصروف ہے۔ پی ایم کسان یوجنا کے تحت چھوٹے کسانوں کو اب تک 2.25 لاکھ کروڑ روپے کی مالی امداد دی گئی ہے۔ ان میں سے تین کروڑ ایسی خواتین مستفیدین ہیں، جنہیں 54000 کروڑ روپے کی امداد دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کی مالی مدد فراہم کرنے کے لیے کسان کریڈٹ کارڈ کا کوریج بڑھایا گیا ہے ۔ اس کے فوائد مویشی پروری اور ماہی گیروں کو بھی ملے ہیں۔ کسانوں کے لیے فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن بھی بنائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.