سری نگر،30 جنوری : پولیس نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں ملی ٹینٹوں کی ایک کمیں گاہ کو تباہ کرکے لشکر طیبہ سے وابستہ چار ملی ٹینٹ اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ’پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اونتی پورہ کے ہافو نگین پورہ جنگل علاقے میں ملی ٹینٹوں کی ایک کمیں گاہ کو تباہ کر دیا‘۔
انہوں نے کہا: ’لشکر طیبہ سے وابستہ چار ملی ٹینٹ اعانت کاروں کو گرفتار کیا گیا قابل اعترض مواد بر آمد کیا گیا:
ٹویٹ میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔
یو این آئی