اوڑی میں بھاری برکم درخت گرنے کے باعث 2 مکان تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں

اوڑی میں بھاری برکم درخت گرنے کے باعث 2 مکان تباہ، کوئی جانی نقصان نہیں

سری نگر،30جنوری: شمالی ضلع بارہ مولہ کے اوڑی سب ڈویژن کے مہرا گاوں میں پیر کی صبح برف باری کے بیچ بھاری برکم درخت دو رہائشی مکانوں پر گر آیا جس کے نتیجے میں دونوں کو شدید طور پر نقصان پہنچا تاہم مکین معجزاتی طور پر بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر میں پیر کی صبح سے ہی برف و باراں کا سلسلہ جاری ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سب ڈویژن اوڑی کے مہرا گاوں میں اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب برف باری کے دوران ایک بھاری برکم درخت نیچے گر آیا جس کی زد میں دو رہائشی مکان آئے جس کے نتیجے میں اُنہیں شدید طورپر نقصان پہنچا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ غلام حسن خان ولد غلام محمد خان اور جہانگیر احمد خان ولد غلام حسن خان کے دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا تاہم مکین معجزاتی طورپر بچ نکلنے نیں کامیاب ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی تک انتظامیہ کا کوئی بھی اہلکار جائے موقع پر نہیں پہنچا ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں درمیانی شب سے شمال و جنوب میں بھاری برف و باراں کا سلسلہ جاری ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.