جموں وکشمیر گذشتہ تین برسوں سے ترقی کی نئی صبح دیکھ رہا ہے: آر آر بھٹناگر

جموں وکشمیر گذشتہ تین برسوں سے ترقی کی نئی صبح دیکھ رہا ہے: آر آر بھٹناگر

سری نگر،26 جنوری: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر گذشتہ تین برسوں سے ترقی کی نئی صبح دیکھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا یونین ٹریٹری کی موجودہ انتظامیہ صحت کے شعبے کو ترجیح دی رہی ہے اور عوام کے لئے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کئی اقدام کئے گئے ہیں۔
موصوف مشیر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یوم جمہوریہ کے موقعہ پر یہاں شیر کشمیر اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’جموں وکشمیر گذشتہ تین برسوں سے امن اور تعمیر و ترقی کی نئی صبح دیکھ رہا ہے‘۔
مسٹر بھٹناگر نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ نےعوام بہتر کے لئے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کئی اقدام کئے ہیں۔
انہوں نے کہا: ’ اس سلسلے میں جموں و کشمیر میں 4 ہزار کروڑ روپیے مالیت کے دو اے آئی آئی ایم ایس بن رہے ہیں اور کشمیر کا اے آئی آئی ایم ایس سال2025 تک مکمل ہوگا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ یو ٹی میں 25 میڈیکل کالج اور دوسرے متعلقہ ادارے بھی بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن کے میدان میں دو ہزار ایک سو سیٹوں کا اضافہ کیا گیا۔
موصوف مشیر نے کہا کہ یونین ٹریٹری کے کسانوں کی بہبودی کے لئے کئی اسکیموں کو متعارف کیا گیا جن کے تحت کسانوں کی مدد کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان میں سے ایک اسکیم کے تحت 33 ہزار کسانوں کو 56 کروڑ روپیے فراہم کئے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت ترقی کی رفتار تیز ہورہی ہے اور جموں و کشمیر اس شعبے میں 21 ویں نمبر سے تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میگڈامائزیشن کے لئے سڑک کی لمبائی 22 سو کلو میٹر سے بڑھا کر 35 سو کلو میٹر کر دی گئی ہے جبکہ امسال 8 ہزار کلو میٹروں کی میگڈامائزیشن کی جائے گی۔
مسٹر بھٹناگر نے کہا کہ حکومت نے اس کے علاوہ بھی کئی اقدام کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع کیا گیا ہے اور کشمیر کو اگلے برس تک ریل کے ذریعے کنیا کماری سے جوڑا جائے گا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.