زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا
جموں :لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کے نروال میں آج صبح ہوئے دھماکوں کی سخت مذمت کی ہے ۔ سینئر پولیس حکام نے لفٹینٹ گورنر کو دھماکے اور تحقیقات کی حالت سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے ذمہ داروں کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی کیلئے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے سکیورٹی اہلکاروں سے کہا ” اس طرح کی گھناونی حرکتیں ذمہ داروں کی مایوسی اور بزدلی کو اجاگر کرتی ہیں ۔ فوری اور ٹھوس اقدام کریں ۔ قصور واروں کو انجام تک پہنچانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جانی چاہئیے ۔ “
لفٹینٹ گورنر نے زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو 50 ہزار روپے کی امداد کا بھی اعلان کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ انتظامیہ بہترین علاج کو یقینی بنائے گی اور اہل خانہ کو درکار ہر مدد فراہم کرے گی ۔