ڈاکٹر شفیق احمدکو ملی لندن سے فیلوشپ
نیوزڈیسک
سرینگرکشمیری نوجوان زندگی کے ہر ایک شعبے میں سخت محنت،لگن اور کثیر الجہتی صلاحیتوں سے کامیابی کی نئی نئی تاریخیں رقم کررہے ہیں ،خواہ وہ میدان کھیل کا ہو ،یا سیول سروسز کا امتحانی ہال ہو یا میڈیکل کا شعبہ ہو، الغرض کشمیری نوجوان ہر شعبے میں اپنے مقاصد اور کامیابی کو حاصل کرکے دنیا کو معترف کردیتے ہیں۔ان ہی نوجوانوں میں سے ایک ایسے ہی نوجوان کشمیری ڈاکٹر شفیق احمد ہیں ،جنہیں رائل کالج آف فزیشنز (آر سی پی) لندن سے فیلوشپ کا با وقار اعزاز ملا ہے ۔ اس عالمی تعلیمی ادارے میں فیلو شپ کا انتخاب عالمی بنیاد پر ہوتا ہے۔ ڈاکٹر شفیق نے شعبہ طب میں نمایاں اور گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ،جن کے اعزاز میں ڈاکٹر شفیق کو با وقار اعزاز سے نواز گیا۔