تبت میں برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر28 ہوگئی

تبت میں برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر28 ہوگئی

بیجنگ، 21 جنوری : چین کے مغربی آٹونومس ریجن تبت میں برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہو گئی ہے۔

چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) نے مقامی ایمرجنسی سروسز کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں یہ معلومات دی۔

میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ نینگچی ضلع میں ریسکیو آپریشن میں 236 ٹرانسپورٹ اور خصوصی گاڑیوں کے ساتھ میں 1300 ریسکیورزشامل تھے۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ختم ہو گیا ہے۔

میڈوگ کاؤنٹی آفس آف پبلک سیفٹی کو منگل کی شام ایک ہنگامی الرٹ موصول ہوا۔ برفانی تودے نے میڈوگ اور مینلنگ کاؤنٹیوں کو ملانے والی شاہراہ پر ایک سرنگ کے داخلی راستے کو بند کر دیا، جس سے سرنگ کے اندر لوگ اور کاریں پھنس گئی تھیں۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.