جموں،21 جنوری : جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں ایک سابق رکن اسمبلی کے گھر کے نزدیک ہوئی مبینہ فائرنگ کے سلسلے میں پولیس نے تحقیقات شروع کی ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اطلاعات کے مطابق سرنکوٹ کے لسانہ گاؤں میں واقع سابق ایم ایل اے چودھری محمد اکرم کے گھر کی طرف 12 بور رائفل سے گولیاں چلائی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا: ’چو نکہ موصوف ایم ایل اے کا یہ گھر جنگل کے نزدیک واقع ہے لہذا یہ شکاری کی گولیاں بھی ہوسکتی ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ گولیوں سے سٹریٹ لائیٹوں کا نقصان ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
یو این آئی