جموں،16 جنوری: جموں وکشمیر پولیس نے میڈیا برادری سے ضلع راجوری میں ملی ٹنٹ نظر آنے کے متعلق معلومات شائع کرنے سے احتراز کرنے کی تاکید کی ہے۔
راجوری پولیس نے اپنے ایک مواصلت میں کہا ہے کہ میڈیا کا ایک سیکشن ضلع راجوری میں ملی ٹنٹوں کے نظر آنے کے بارے میں معلومات شائع کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی معلومات کو شیئر اور شائع کرنا ملی ٹنسی مخالف آپریشنز اور تحقیقات کے لئے ضرر رساں ہے۔
پولیس نے میڈیا برادری سے تاکید کی ہے کہ وہ ایسی حساس معلومات شائع کرنے سے اجتناب کریں۔
بتادیں کہ راجوری کے ڈانگری گاؤں میں یکم جنوری کو مشتبہ ملی ٹنٹوں کے حملے میں سات شہری از جان ہوگئے تھے۔
یو این آئی