جموں:لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو جی ایم سی جموں کا دورہ کر کے راجوری دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی ۔
پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر ششی سودن اور دیگر سینئر ڈاکٹروں نے لفٹینٹ گورنر کو سانوی شرما ، پرنس شرما ، روہت شرما ، پون کمار کی صحت کی حالت اور اس پر عمل پیرا ہونے والے طبی طریقہ کار کے بارے میں بتایا ۔
لفٹینٹ گورنر نے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کیلئے بہترین طبی امداد کو یقینی بنائیں ۔
