ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 4.41 کروڑ سے زیادہ

ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 4.41 کروڑ سے زیادہ

نئی دہلی، 5 جنوری : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 201 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے اور اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 4,41,46,055 ہوگئی ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح 98.80 فیصد ہوگئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.12 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی جاچکی ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16 ایکٹو کیسز کے اضافے کے بعد اس کی مجموعی تعداد 2554 ہو گئی ہے اور ایکٹو کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اسی عرصے کے دوران کورونا وبا سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے اموات کی تعداد 5,30,710 پر مستحکم ہے اور شرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں آٹھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

قومی راجدھانی میں کورونا انفیکشن کے چار فعال معاملات کی کمی کی وجہ سے ان کی کل تعداد 30 ہو گئی ہے اور اس انفیکشن سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 19,80,699 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 26,521 پر مستحکم ہے۔

کیرالہ میں 13 فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد 1,406 رہ گئی ہے۔ کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 67 لاکھ 55 ہزار 700 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71 ہزار 561 ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.