سابق ممبر پارلیمنٹ اور سابق رُکن اسمبلی نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

سابق ممبر پارلیمنٹ اور سابق رُکن اسمبلی نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں:سابق ممبر پارلیمنٹ نذیر احمد لاوے نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
سابق ممبر پارلیمنٹ نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ عوامی اہمیت کے مختلف مسائل بشمول کولگام میںوومنز ڈگری کالج کا قیام، یاری پورہ میں ڈگری کالج اور براز لو پُل کی تعمیر اور عوامی اہمیت کے دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
سابق رُکن اسمبلی سریندر چودھری نے بھی لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ملاقات کی اور اکھنور ۔ پونچھ ہائی وے کو تیز رفتاری سے کام اَنجام دینے اورمناسب چوڑا کرنے ور آنگن واڑی کارکنوں اور یومیہ اُجرت والوں کے مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کو یقین دِلایا کہ ان کی طرف سے اُجاگر کئے گئے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مناسب طریقے سے حل کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.