بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
5.1 C
Srinagar

اننت ناگ میں مبینہ طور سرکاری اراضی پر تعمیر ایک ملی ٹنٹ کے مکان کی توسیعی دیوار مسمار

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں ہفتے کے روز حکام نے مبینہ طور سرکاری اراضی پر تعمیر حزب المجاہدین سے وابستہ ایک جنگجو کے مکان کی توسیعی دیوار کو منہدم کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکام نے پہلگام کے لیور علاقے میں غلام نبی خان عرف عامر خان کے مکان کے توسیعی دیوار کو گرا دیا۔انہوں نے کہا کہ عامر خان حزب المجاہدین کا آپریشنل کمانڈر ہے جس نے نوے کی دہائی میں سر حد پار کیا تھا اور اب وہیں سے سرگرم ہے۔

قبل ازیں حکام نے پلوامہ کے راجپورہ علاقے میں جیش محمد سے وابستہ عاشق احمد ننگرو عرف امجد بھائی کے مکان کو منہدم کیا گیا تھا۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img