سری نگر:جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ و کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے بتایا کہ کانگریس پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی خبر دیکھ کر میں حیران ہوا ۔انہوں نے بتایا میرے حامیوں اور لیڈران کے حوصلے کو پست کرنے کے لئے یہ کہانی تیار کی گئی ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق غلام نبی آزاد نے ان کی شمولیت دوبارہ کانگریس میں کرنے کے فوراً بعد انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ”اے این آئی کے نمائندے کی طرف سے کانگریس پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے بارے میں درج کی گئی کہانی دیکھ کر میں حیران ہوں۔ بدقسمتی سے کانگریس پارٹی کے لیڈروں کے ایک حصے کی طرف سے اس طرح کی کہانیاں اب اور پھر صرف میرے لیڈروں اور حامیوں کا حوصلہ پست کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
I am shocked to see the story filed by ANI correspondent about my rejoining in congress party. Unfortunately such stories are being planted by a section of leaders in the congress party right now and are doing this just to demoralise my leaders and supporters. 1/2
— Ghulam Nabi Azad (@ghulamnazad) December 30, 2022
انہوں نے کہامیری کانگریس پارٹی اور اس کے خلاف کوئی بری خواہش نہیں ہے۔، تاہم میں ان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ان عادی کہانیاں لگانے والوں کو بتائیں کہ وہ ایسا کرنے سے باز رہیں۔ایک بار پھر میں واضح کرنا چاہوں گا کہ یہ کہانی بالکل بے بنیاد ہے!خیال رہے مزکورہ خبر رسا ایجنسی کی طرف سے ایک خبر منظر عام پر آئی ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ غلام نبی آزاد واپس کانگریس پارٹی میں شمولیت کرے گا۔
ایجنسی نے اس خبر کو ذرائع کے حوالے سے شائع کیا تھا ۔اس خبر کے منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی جموںو کشمیر ہی نہیں بلکہ ملکی سطح کی سیاست میں ہل چل مچ گیا تھا جس کے بعد غلام نبی آزاد ڈی اے پی کے دیگر لیڈران نے بھی اس خبر کی ٹویٹوں می ں وضاحت کی ہے ۔





