جموں،30 دسمبر: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد فوج نے جمعے کی صبح اگلے علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی کے کھری کرمارا علاقے کی حفاظت پر تعینات فوجی اہلکاروں نے گذشتہ شام قریب سات بجے دو سے تین مشتبہ در اندازوں کی نقل و حرکت دیکھتے ہی فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں نے سرحد پر در اندازی کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی رکھنے کے لئے روشنی کے گولے بھی داغے۔ان کا کہنا تھا کہ جمعے کی صبح روشنی کی پہلی پو پوٹھتے ہی علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک آپریشن جاری تھا۔
یو این آئی