جموں 26 دسمبر:جموں وکشمیر کے ضلع ادھم پور کے بسنت گڑھ علاقے میں پولیس نے آئی ای ڈی کے لئے درکار سامان اور گولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جموں وکشمیر پولیس نے بسنت گڑھ ادھم پور میں 15کلووزنی آئی ای ڈی ، 4 سو گرام آر ڈی ایکس، سات کاٹریج ، پانچ ڈٹونیٹر، ایک کوڈڈ شیٹ اور لشکر طیبہ نامی ممنوع تنظیم کے کاغذات برآمد کئے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک مشتبہ نوجوان کو بھی حراست میں لیا ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
یو این آئی





