جموں:چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج یہاں کنونشن سینٹر میں آئی اے ایس آفیسرس ویوز ایسو سی ایشن ( آئی اے ایس او ڈبلیو اے ) جے اینڈ کے میگزین” اُڑان“ کا تیسرا ایڈیشن جاری کیا۔
اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر پیوش سنگلا ، صدر آئی اے ایس او ڈبلیو اے ڈاکٹر امیتا مہتا ، آئی اے ایس او ڈبلیو اے کے سینئر اَفسران اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے میگزین کو جاری کرنے کے بعد اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے میگزین” اُڑان“ کی بروقت اِشاعت کے لئے آئی اے ایس او ڈبلیو اے کی کوششوں کی سراہنا کی جس میں عوامی اہمیت کے متنوع مواد کا احاطہ کیا گیا ہے۔اُنہوں نے مختلف قسم کی سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اِتنا اچھا پلیٹ فارم قائم کرنے پر میگزین کی اِنتظامیہ اور ممبران کی تعریف کی۔
چیف سیکرٹری نے اِس بات پر مسرت کا اِظہار کیا کہ گھریلو مصروفیات کے باوجود خواتین نے ایسے نیک کام کے لئے وقت نکالا ہے ۔اُنہوں نے اُنہیں مشورہ دیا کہ وہ اِس نیک کام کو جاری رکھیں اور اِس اِشاعت سے زمینی سطح پر ہونے والی مختلف مثبت چیزوں کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کریں۔
اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے صدر آئی اے ایس او ڈبلیو اے ڈاکٹر امیتا مہتا نے آئی اے ایس او ڈبلیو اے کے تمام ممبران اور اِس اشاعت سے وابستہ دیگر لوگوں کی اِس طرح کی متحرک اِشاعت کو سامنے لانے کے لئے سراہناکی۔
ڈاکٹر امیتا مہتا نے اَپنی تقریرمیں آئی اے ایس او ڈبلیو اے کی طرف سے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں جیسے عطیہ مہم ، شجرکاری مہم ، صحت کیمپوں اور عوامی اہمیت کے دیگرایونٹوںپر بھی روشنی ڈالی۔





