اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
31 C
Srinagar

نیشنل کانفر نس میں اب بھی خاندانی راج کا ہی دب دبہ :بھاجپا

سرینگر: بھارتی جنتا پارٹی( بی جے پی ) کے قومی ایگزیکٹیو رکن ، بلال پرے نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بلا مقابلہ دوبارہ نیشنل کانفرنس کا صدر بننے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا س تنظیم میں ابھی بھی خاندانی راج پروان چڑھ رہا ہے اور اس طرح مختلف ڈراما رچاکر لوگوں کو گمراہ کیاجارہا ہے۔
بلال پرے نے ایک بیان میں کہاکہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بغیر نیشنل کانفرنس میں کوئی چہرہ ہی نہیں ہے، جو پارٹی صدر بننے کے لائق ہو۔لہٰذا نیشنل کانفرنس کی مجبوری ہے کہ انہیں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو ہی اپنا صدر منتخب کرناپڑا۔
انہو ں نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس کے عزائم اور مقاصد سے اب جموں وکشمیر کے عوام پوری طرح باخبر ہےں،لہٰذا اب وہ( این سی ) لوگوں کو مزید گمراہ نہیں کرسکتی ہے۔ بھا جپا کے قومی ایگزیکٹیو رکن نے کہاکہ اس سے قبل بھی بیشتر اسمبلی حلقوں کیلئے خاندانی بنیادیوں پر انچارج مقرر کئے گئے، جس سے عام لوگ بخوبی واقف ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img