جمعہ, جولائی ۱۱, ۲۰۲۵
28.3 C
Srinagar

بزم ثقافت کی طرف سے کتاب کی رسم رونمائی انجام دی گئی

سری نگر:بزمِ ثقافت (کشمیر)نے آج گورنمنٹ وومن کالج ایم اے روڈ سری نگر میںڈاکٹر سیّد اَمین تابش پر خصوصی نمبر کتاب کی رسم رونمائی تقریب ثقافت ( سالانہ ) کااِنعقاد کیا۔
اِس موقعہ پر وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی پروفیسر نیلوفر خان مہمان خصوصی تھیںاور سابق ڈائریکٹر سکمز پروفیسر ایم ایس کھورو اور پرنسپل گورنمنٹ وومن کالج پروفیسر روحی کنٹھ مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھےں۔
اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی نے اَدبی اور طبی میدان میں ڈاکٹر سیّد اَمین تابش کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے ڈاکٹر سیّد امین تابش کو ایک ہمہ جہتی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر تابش نے میڈیکل سائنس او راَدبی میدان میں گراں قدر خدمات سر اَنجام دیں۔
اُنہوںنے کہا کہ یونیورسٹی کشمیر ی اَدیبوں کی تخلیقی سرگرمیوں کو سراہنے، فروغ دینے اور انہیں ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔
ڈاکٹر سیّد اَمین تابش نے 14 کتابیں تصنیف کیں ، ان کی 440 تحقیقی اِشاعتیں ہیں اور 60بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔
اِس موقعہ پر ڈاکٹر سیّد اَمین تابش نے مختلف موضوعات پر اِظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پورے معاشرے کی بہتری کے لئے ہر شہری کو اَپنا کردار اَدا کرنا چاہیے۔اُنہوں نے موسمیاتی تبدیلی ۔ منشیات کا اِستعمال ، فون کی لت جیسے مختلف موضوعات کاتذکرہ کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img