جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

رام بن میں ناشری کے پاس منی بس سے مشتبہ آئی ای ڈی برآمد

جموں،24نومبر:جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے ناشری ناکہ کے پاس منی بس سے سیکورٹی فورسز نے آئی ای ڈی برآمد کی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بہت بڑے حادثے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا گیا۔
اطلاعات کے مطابق رام بن میں ناشری ناکہ پر معمول کی چیکنگ کے دوران سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ایک منی بس کو روک کر اُس کی تلاشی لی جس دوران گاڑی سے ایک مشتبہ بیگ برآمد ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے فوری طورپر بی ڈی ایس اسکارڈ کو طلب کیا جنہوں نے بیگ سے آئی ای ڈی برآمد کی ۔
معلوم ہوا ہے کہ گاڑی رام بن سے بٹوٹ کی طرف جارہی تھی ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img