جموں،22نومبر:جموں وکشمیر کے سرمائی دارلخلافہ جموں کے کٹھوعہ ضلع میں قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے کمسن بچی از جان جبکہ اس کا نزدیکی رشتہ دار شدید طور پر زخمی ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر کالی باری کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل زیر نمبر JK08H9253کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں بائیک پر سوار کمسن بچی اور اُس کا نزدیکی رشتہ دار زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے کمسن بچی کو مردہ قرار دیا۔
متوفی بچی کی شناخت آٹھ سالہ غزل شرما ولد پنکج شرما ساکن ہمیر پور کھور جموں کے بطور ہوئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ٹرک ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہوا جس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔