کپواڑہ/مرکزی وزیر مملکت پیٹرولیم، قدرتی گیس ، محنت و روزگار رامیشور تیلی نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کی ترقیاتی پہل کے فوائد جموں و کشمیر یوٹی بشمول دُور دراز کپواڑہ ضلع میں زمینی سطح پرنظر آ رہے ہیں۔مرکزی وزیر مملکت نے اِن باتوں کا اِظہار مرکزی حکومت کے عوامی رسائی پروگرام کے تحت ایک روزہ دورے پر آج یہاں کپواڑہ ٹاﺅن کے باہری علاقے میں واقع گلیز و میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا جموں وکشمیر کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال یوٹی بنانے کا خواب ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ عوامی رَسائی پروگرام کا مقصد زمینی سطح پر مرکزی حکومت کی ترقیاتی سکیموں اور فلاحی پروگراموں کی عمل آوری جائزہ لینا ہے۔اُنہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکومت کی سکیموں سے فائدہ اُٹھائیں ۔اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ مرکزی معاونت والی عوام دوست سکیموں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔مرکزی وزیر مملکت موصوف نے کہا کہ کپواڑہ ایک بہت ہی خوبصورت جگہ ہے جس میں سیاحتی شعبے کی ترقی کی کافی گنجائش ہے ۔ اُنہوں نے لوگوں کو یقین دِلایا کہ وہ اِس معاملے کو مرکزی سطح پر وزارتِ سیاحت کے ساتھ اُٹھائیں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ دیگر اَمور پر بھی متعلقہ وزارتوں سے بات کی جائے گی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ ڈائیفوڈ ے ساگردتاترے نے بھی اَپنے خیالا ت کا اِظہار اور وزیر مملکت کا خیرمقدم کیا۔ اُنہوں نے حال ہی میں ختم ہونے والے اہم ” بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم “ پروگرام کے دوران سرکاری سکیموں کے بارے میں بھی تفصیلی بریف کیا۔وائس چیئرمین ڈی ڈی سی نے بھی اَپنے خیالات کا اظہار کیا اور ضلع کے ترقیاتی مسائل پر روشنی ڈالی۔تقریب میں چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کپواڑہ عرفان سلطان پنڈتپوری ، سی اِی او جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی منیر الاسلام ، لیبر کمشنر جموںوکشمیر عبدالرشید وار ، وِی سی ڈی ڈی سی حاجی فاروق احمد میر ، ڈی ڈی سی ممبر ہائیہامہ حاجی ثناءاللہ خان، اَفسران ، پی آر آئیز او رلوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اِس سے قبل گلیزو پہنچنے پر مرکزی وزیر مملکت نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے مختلف سٹالوں کا معائینہ کیا اور سٹال مالکان سے بات چیت کی۔اُنہوں نے اِس موقعہ پر دِکھائے گئے مقامی اشیاءمیں گہری دِلچسپی لی اور متعلقہ اَفراد سے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو اَنٹرپرینیور شپ اور خود روزگار پیدا کرنے کے پروگراموں میں شامل کریں۔اُنہوں نے اِستفادہ کنند گان میں گولڈن ہیلتھ کارڈ ، سوئیل ہیلتھ کارڈ ، اِی۔ شرم کارڈ اور پی ایم اِی جی پی کے تحت منظور نامے تقسیم کئے ۔ اُنہوں نے مختلف جسمانی طور خاص اَفراد میں چیک بھی تقسیم کئے۔ مرکزی وزیر مملکت موصوف نے ” ممکن سکیم “ کے تحت 5نوجوانوں میں کمرشل گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں تاکہ وہ اَپنی روزی روٹی کماسکیں۔وزیر مملکت موصوف نے سپورٹس سٹیڈیم ، گلیزو میں اِنڈور سپورٹس کمپلیکس کا اِفتتاح کیا۔ یہ کمپلیکس ایک کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ۔ اِنڈور سٹیڈیم کا مقصد کپواڑہ کے نوجوانوںکے لئے کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے ہے ۔وزیر مملکت موصوف نے خود بیڈمنٹن کے کھیل میں حصہ لیا۔اُنہوں نے گلیزو میں 538 لاکھ روپے کے پاور ریسونگ سٹیشن کا بھی اِفتتاح کیا ۔ اِس سٹیشن سے کپواڑہ ٹاﺅن ، زنگلی او رسالکوٹ علاقوں کو فائدہ پہنچے گا اور موجودہ 2×10 ایم وِی اے ریسونگ سٹیشن ٹِکر کو بھی راحت ملے گی۔وزیر مملکت نے اِسی جگہ اِی ۔ شرم رجسٹریشن کیمپ کا اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے گلیزو میں اجولا سکیم کے تحت مستحق خواتین میں رسوئی گیس کنکشن تقسیم کئے۔مرکزی وزیر مملکت نے کپواڑہ ضلع کی لولاب وادی میں کنٹھ پورہ سٹیل گرڈ ر برج کا اِفتتاح کیا۔ یہ پُل 635لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا پٹشیا ، ڈونیواری ، کنٹھ پورہ اور پیر محلہ سمیت علاقے کے درجنوں دیہاتوں سے رابطہ قائم کرے گا۔اُنہوں نے ڈی سی آفس کمپلیکس کپواڑہ میں ڈی ڈی سی کونسلروں ، بی ڈی سی چیئر پرسنوں ، پی آر آئی کے علاوہ عوامی وفود بشمول بزرگ شہریوں ، تاجر فیڈریشنوں ، یوتھ کلبوں اور ایس ایچ جیز سے تبادلہ خیال کیا اور حکومت کے ترقیاتی پروگرامو ں کی عمل آوری کے بارے میں رائے حاصل کی۔ اُنہوں نے تمام عوامی کے مسائل بغور سنا اور متعلقہ اَفسران کو بروقت حال کرنے کی ہدایات دیں۔اُنہوں نے اُنہیں یقین دِلایا کہ بات چیت کے پروگرام میں پیش کردہ تمام مطالبات پر ایل جی جموںوکشمیر او رمرکزی سطح پر اعلیٰ اَفسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اِس سے قبل وزیر مملکت موصوف نے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈائیفوڈ ساگر دتاترے سے ضلع کے ترقیاتی پروفائل کے بارے میں تفصیلی فیڈ بیک حاصل کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے وزیر موصوف کو حکومت کی ترقیاتی سکیموں اور فلاحی پروگراموں پر عمل درآمد کے بارے میں بریفنگ دی۔