ملازمین زیادہ وقت تک کام کریں یا ملازمت سے دستبردار ہوجائیں: مسک

ملازمین زیادہ وقت تک کام کریں یا ملازمت سے دستبردار ہوجائیں: مسک

سان فرانسسکو، 17 نومبر : ایلن مسک نے ٹویٹر کے ملازمین کے ساتھ غیرمتوقع سختی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یا تو سخت محنت کرتے ہوئے زیادہ وقت تک کام کرنے کا عہد کریں یا پھر ملازمت سے دستبردارہوجائیں۔

یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق، سوشل میڈیا فرم کے نئے مالک نے ملازمین کو ایک ای میل میں کہا کہ اگر وہ کام کرناچاہتے ہیں تو انہیں زیادہ گھنٹے تک کمرتوڑ محنت کرنےکاعہد کرنا چاہیے۔ مسٹر مسک نے کہا کہ جمعرات تک سائن اپ نہ کرنے والوں کو تین ماہ کی تنخواہ دے کر ان کا حساب بے باک کردیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب ہونے کے لیے ٹوئٹر کو بہت زیادہ سخت ہونے کی ضرورت ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ عملے کو سخت محنت اور لمبے گھنٹے کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔

مسٹر مسک نے ملازمین سے کہا کہ اگر وہ نئے ٹویٹر کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو انہیں جمعرات شام 5 بجے تک ایک لنک پر کلک کرناہوگا۔ انہوں نے کہا، ’’آپ جو بھی فیصلہ کرتے ہیں، ٹویٹر کو کامیاب بنانے کے لئے آپ کی کوششوں کے لئے شکریہ۔”

انہوں نے ملازمین کو ایک ای میل میں کہا کہ ان سے ہفتے میں کم از کم 40 گھنٹے دفتر میں رہنے کی توقع کی جائے گی۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.