سمارٹ سٹی منصوبہ:ترقی یا اُچھاڑ پچھاڑ

صد ف شبیر ،فہیم متو

سمارٹ سٹی منصوبہ ! اس منصوبے کے تحت مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے گرمائی صدر مقام سرینگر کو ترقی یافتہ اور مثالی بنانے کے اقدمات کئے جارہے ہیں ،تاکہ شہریوں کو معیاری بنیادی سہولیات فراہم ہوسکیں اور زیادہ زیادہ سیاحوں کو سرینگر کی طرف راغب کیا جاسکے۔

سڑکوں کی تجدید ومر مت اور بحالی کام انجام دیا جارہا ہے جبکہ کشادہ بھی بنایا جارہا ہے ،جدید طرز کا ڈرنیج نظام تیار کیا جارہا ہے اور پیدل چلنے والوں کے لئے کے لئے معیاری اور ماحول دوست راہ داریاں تعمیر کی جارہی ہیں ۔الغرض یہ کہ شہرسرینگر کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کیا جارہا ہے ،لیکن شہر سرینگر کے باشندگان ”انجینئرنگ کے طریقہ کار “ پر سوال اٹھا رہے ہیں ۔

شہر سرینگر میں جگہ جگہ سمارٹ سٹی منصوبے کے تحت تعمیراتی کام جاری ہیں ۔شہر میںکہیں سڑکیں سمیٹ کنکریٹ سے تیار ہورہی ہیں ،کہیں سڑکیں کھو د کر نیا ڈرنیج سسٹم بنایا جارہا ہے ،پیدل راہ داریاں،سائیکلنگ کے لئے مخصوص لین ،جہلم کے کناروں کی از سر نو تعمیر،جدیدبس اسٹاپس کی تعمیر اور اسٹریٹ لائٹس،ٹریفک سگنلز کیساتھ ساتھ بڑی بڑی اسکرینز نصب کی جارہی ہیں ۔

تاہم تعمیراتی کام کا یہ پہیہ زیادہ ترسیول لائنز اورتجارتی مرکز لالچوک اور اسکے گرد ونواح میں ہی گھوم رہا ہے ۔ماضی کی حکومتوں نے جوتعمیراتی کام شہر سرینگر میں انجام دئے ،موجودہ انتظامیہ اُن کو نئے سرے سے انجام دے رہی ہے یعنی وہ ماضی کی حکومتوں کے اقدامات سے خوش نہیں۔

جموں وکشمیر کی انتظامیہ سمارٹ سٹی کا منصوبہ ”سرینگر سمارٹ سٹی لمیٹیڈ “ سرینگر میونسپل کارپوریشن ،ضلع انتظامیہ سرینگر ،سمارٹ سٹی مشن ٹرانسپورٹیشن اور ہاﺅسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے عملا رہی ہے ۔

سمارٹ سٹی کا منصوبہ دو حصوں پر مشتمل ہے ۔ایک رقبہ کی بنیاد پر ترقی اور دوسرا (Pan city Solutions ) ہے ۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اب 39منصوبے مکمل ہوچکے ہیں ۔34منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ مزید64منصوبے ہاتھ میں لئے جارہے ہیں ۔ سرینگر سمارٹ سٹی لمیٹیڈ “کے حکام کا کہنا ہے کہ سمارٹ سٹی منصوبہ کے تحت کم ازکم 20برسوں کے لئے تعمیراتی کام انجام دے جارہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.