بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

دھیرج گپتا کا جموںوکشمیر میں امرت 2.0 کے تحت ایکشن پلان کی عمل آوری پر تبادلہ خیال

جموں:پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ دھیرج گپتا نے آج اَفسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں اَمرت 2.0 کے تحت ایکشن پلان کی عمل آوری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں کمشنران میونسپل کارپوریشنوںجموں / کشمیر ، ڈائریکٹر اَربن لوکل باڈیز کشمیر ( ایس این اے ۔امرت) ، ڈائریکٹر اَربن لوکل باڈیز جموں ، ڈائریکٹر فائنانس ایچ یو ڈی ڈی ، چیف اِنجینئر جل شکتی کشمیر ( پی ڈی ایم کے لئے نوڈل ایجنسی ) ، چیف اِنجینئر جل شکتی ، چیف اِنجینئرس اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کشمیر / جموں ، چیف اِنجینئر یو ای اِی ڈی اور دیگر متعلقین موجود تھے جبکہ کشمیر میں مقیم اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔
میٹنگ کو جموںشہر میں اَمرت کے تحت چلائے گئے مختلف جاری منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا جن میں کثیر درجے کی پارکنگ کی تعمیر ، رِنگ روڈ ، جموںشہر کے مختلف علاقوں میں ڈرینج نالوں کی تعمیر اور اَپ گریڈیشن ، گہرے ڈرین کی تعمیر کے لئے نکاسی آب کی سکیمیں شامل ہیں۔
میٹنگ میں گٹر بچھانے کے طریقہ کار سے سیوریج سسٹم کی تعمیر اور مین ہول کی تعمیر کے اَمور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
میٹنگ میں امرت کے تحت سری نگر شہر کے جاری کاموں بشمول اننت ناگ ٹاﺅن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دورانِ میٹنگ امرت کے تحت پروجیکٹوں کی طبعی اور مالی صورتحال اور امرت 1.0 کے تحت آج کی تاریخ کے مطابق فنڈس کے اِستعمال کے سر ٹیفکیٹ جمع کرنے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس این اے ، آئی ایز کے پاس پڑے غیر خرچ شدہ فنڈس کی صورتحال ، جمع شدہ سود کی رقم ، فنڈس کی مرکزی اِمداد کے لئے الگ سے امرت 2.0 کے تحت پہلی قسط حاصل کرنے کے لئے یوٹی کے حصص سے مماثل ہونا او راسے وزارت ہاﺅسنگ اور شہری امو ر اور جموںوکشمیر حکومت کے متعلقہ اکاﺅنٹ ہیڈ میں منتقل کرنا ہے۔
دھیرج گپتا نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ امرت 1.0 کے تحت اُٹھائے گئے تمام پروجیکٹوں کو جلد اَز جلد مکمل کریں او ران پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کی آخری تاریخ مقرر کریں۔
اُنہوں نے جل شکتی کے چیف اِنجینئروں سے بھی کہا کہ وہ اَپنے پروجیکٹوں میں آگے بڑھنے کے لئے ایم او ایچ یو اے کے تمام مشاہدات کو کلیئر کریں۔
بعدمیں پرنسپل سیکرٹر ی نے پردھان منتری جن وِکاس کاری کرم ( پی ایم جے وِی کے ) کی عمل آور ی کے تناظر کے منصوبے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔
میٹنگ میں سی ایز جل شکتی کشمیر / جموں اور یو اِی اِی ڈی جے اینڈ کے سے پی ایم جے وی کے کے تحت متوازن پانی کی فراہمی کی سکیموں کو فنڈ دینے کے لئے ڈی پی آر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img