جموں:لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے گورو نانک دیو جینتی کے موقعہ پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔
اپنے ایک مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گورو نانک دیو جی کا مساوات ، عالمگیر بھائی چارے ، یکجہتی اور سب کیلئے ہمدردی کا پیغام ، انسانیت کی رہنمائی اور ترغیب دیتا ہے ۔
لیفٹینٹ گورنر نے کہا ” ہم میں سے ہر ایک قابل احترام گورو کی عظیم تعلیمات کو اپنانے اور ہمارے معاشرے میں اتحاد کے بندھن کو مضبوط کرے ۔ آئیے ہم اپنے آپ کو کمزور اور پسماندہ لوگوں کی بہتری کیلئے وقف کرنے کا عزم کریں اور تمام سماجی امتیازات سے مبرا معاشرے کی تشکیل کریں ۔“





