ہماچل پردیش میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ملک کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پاکستان اور چین کو یہ سخت پیغام دیاکہ جس بھی ملک نے بھارت کی زمین جبری ہڑپ کی ہے اُس سے واپس حاصل کیا جائےگی ۔
گویا انہوں نے پاکستان اور چین سے گلگت ،مظفر آباد اور دیگر حصے واپس حاصل کرنے کی بات کی ۔اچھا قدم ہے اگر ملک کی فوج اور عوام چاہے تو کچھ بھی مل جل کر کرسکتے ہیں ۔
جہاں تک وادی کشمیر کا تعلق ہے یہاں انتظامی افسران نہ جانے کیوں عوام کو ہی مختلف بہانوں سے ناراض کرتے ہیں ۔
بی جے پی قیادت کو چاہیے کہ ہمسایہ ملکوں کےساتھ لڑائی مول لینے سے قبل اپنے لوگوں کو مضبوطی کےساتھ پکڑ کر رکھیں ،چاہیں وہ کسی بھی مذہب اور نظریہ کےساتھ وابستہ کیوں نہ ہوں کیونکہ اندرونی جنگ بیرونی جنگ سے زیادہ خطرناک اور تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے ۔
جہلم کے کنارے راہل جو کچھ دیکھتا اور محسوس کرتا ہے اُسی بات کو آگے لے جانے کی کوشش کرتا ہے تاکہ مرض کا علاج ہو سکے ۔





