جموں:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں کنونشن سینٹر میں لوگوں کے صحت کے حق او رجان بوجھ کر درپیش چیلنجوں او رصحت کی بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے مستقبل کے روڈ میپ کا جشن منانے کے لئے دو روزہ ہیلتھ کنکلیو ” جشن صحت “ کااِفتتاح کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے قصہ آیوشمان کافی ٹیبل بُک ، تشخیصی خدمات فراہم کرنے کے لئے اِی ۔ آر یو پی آئی پری پیڈ وِی ووچرس ، اِی ۔ایس اے ایچ اے جے( ہسپتال او رجوائنٹ مینجمنٹ کے لئے الیکٹرانک سسٹم ) اور ٹیلی ۔ ایم اے این اے ایس ( ذہنی صحت کی معاونت او ررِیاستوں میںنیٹ ورک) اور این ایچ ایم سیل کا آغاز کیا۔اُنہوں نے آئی پی ایچ ایس 2022ءکے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے گیپ اسسمنٹ پر ایک رِپورٹ بھی جاری کی۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات پر زور دیا کہ بغیر کسی امتیاز کے سب کے لئے صحت کا حق ہمارا عز م ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اِس بات کو یقینی بنایا ہے کہ طبی اِمداد کی ضرورت والے ہر شہری کے ساتھ عزت اور وقار سے برتاﺅ کیا جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ زیادہ خوش اور پیداواری معاشرہ ہمارا اوّلین مقصد ہے۔ مجھے یقین ہے کہ صحت عامہ مستحکم سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ دانشمندانہ پالیسی جس کے بعد مضبوط نفاذ نے ہمیں ہیلتھ کیئر کی صلاحیتوں میں خلا کو پُر کرنے اور اُمیر اور غریب کے درمیان عدم مساوات کو ختم کرنے میںمدد کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بہت سے ترقی یافتہ ممالک یونیورسل ہیلتھ کوریج پر غور کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی نے بغیر مالی مشکلات کے صحت خدمات تک مساوی رَسائی کو یقینی بنایا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ تقریبا ً 67برسوں سے جموںوکشمیر کے لوگوں کو ہیلتھ کیئر میں مسلسل نظر اَندازی کا سامنا کرنا پڑا ۔کوئی سرکاری ہیلتھ اِنشورنس سکیم نہیں تھی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے ایک بہتر صحت نظام قائم کیا او رسب کو صحت کی یقین دہانی فراہم کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایجنسی کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اے بی پی ایم جے اے وائی صحت کو عملانے والی سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی نے پہل کے آغاز کے بعد سے کئی سنگ میل حاصل کئے ہیں اور زائد اَز 77 لاکھ لوگوں کو آیوشمان کا رڈ فراہم کئے گئے ہیں اور اَب تک 6لاکھ اِستفادہ کنندگان کو سکیم کے تحت مفت او رکیش لیس علاج فراہم کیا گیا ہے ۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ روزانہ تقریباً 1000 لوگ ہیلتھ گولڈ ن کارڈ اِستعمال کر تے ہیں اور روزانہ ڈھائی کروڑ روپے کا علاج کروارہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید مشاہدہ کیا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں تقریباً 92 کنبوں کے پاس کم از کم ایک آیوشمان کارڈ ہے ۔ این ایف ایس اے ڈیٹا بیس کے مطابق چار اَضلاع گاندربل ، شوپیاں ، کولگام او رسانبہ نے صد فیصد اہداف حاصل کرچکے ہیں اور دیگر چار اَضلاع پونچھ ، اننت ناگ ، پلوامہ اور رام بن 98فیصد اہداف حاصل کرنے کے قریب ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ کسی کو پیچھے نہ چھوڑنا یہ صرف ایک منتر نہیں ہے بلکہ یہ عوام کے ساتھ میرا وعدہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عوامی بہبود ہمیشہ ہماری پالیسیوں میں ہوتی ہے اور صحت پروگراموں پر ہمارے اخراجات کئی ترقی یافتہ اور بڑی ریاستوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی عالمی معیار کے صحت بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ملک بھر میں ایک روشن مثال بن کر اُبھر رہی ہے ۔ اِس کے علاوہ2 ایمز ، 2 سٹیٹ کینسر اِنسٹی چیوٹ ، 2 بون اینڈ جوائنٹ ہسپتالوں اور زائد اَز 300 صحت بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر 7نئے میڈیکل کالجوں پر کام جاری ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ تین برسوں میں 2,742 ہیلتھ اینڈ ویلنس مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 207 ایڈ وانسڈ لائف سپورٹ ایمبو لنس اور 286 بیسک لائف سپورٹ ایمبولنس عام لوگوں کی ہیلتھ کیئر کے لئے وقف کی گئی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ خود کار سروس ڈلیوری کی طرف منتقل کرنے کے لئے ہم نے ” اِی ۔ سہج“ پروجیکٹ شروع کیا ہے جس میں ڈاکٹروں سے آن لائن اپائنٹمنٹ اور مریض کے میڈیکل ریکارڈ وغیرہ کو ڈیجیٹائز کرنا شامل ہے ۔ اِی ۔سہج کے پہلے مرحلے میں 575 صحت سہولیات کا احاطہ کیا گیا ہے اور اُنہوں نے کہا کہ ریپڈ اسسمنٹ سسٹم کے ساتھ مربوط ہے جو عام شہریوں سے مناسب وقت میں رائے بھی فراہم کرے گا۔
اِ س موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کے لوگوں کو مبارک باد دی اور ہیلتھ کیئر کارکنوں ، سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی کے اَفسران اور نیشنل ہیلتھ مشن کی ہیلتھ اِنشورنس سکیموں کو مضبوطی سے عملانے کے لئے ان کی کوششوں کی سراہنا کی۔
اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے اَضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنروں او رسی ایم اوز ، سرکاری اور نجی شعبے کے ہسپتالوں کے نمائندوں کو صحت شعبے کی سکیموں کی عمل آوری میں شاندار کام اور کامیابیوں پر مبارک باد دی۔
اِس موقعہ پر اے بی پی ایم جے وائی ایس اِی ایچ اے ٹی سے مستفید ہونے والوں کی ایک مختصر کلپ بھی دِکھایا گیا۔
اِس موقعہ پر میئر جے ایم سی راجندر شرمانے ہیلتھ کیئر کی اہمیت پر زور دیا اور اُنہوں نے کہا کہ پی ایم جے اے وائی آیوشمان بھارت اور ایس اِی ایچ اے ٹی نے جموںوکشمیر کے لوگوں کو بے پناہ فوائد فراہم کئے ہیں ۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر کے صحت شعبے میں ہونے والی بے مثال ترقی کے لئے وزیر اعظم نریندرمودی جی کی قیادت میں مرکزی حکومت اور ایل کی زیر قیادت یوٹی اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔
سی اِی او نیشنل ہیلتھ اَتھارٹی ڈاکٹر آر ایس شرما نے جموںوکشمیر یوٹی میں پی ایم جے اے وائی آیوشمان بھارت اور پی ایم جے اے وائی ایس اِی ایچ اے ٹی کی عمل آوری کی سراہنا کی ۔ جموںوکشمیر ملک میں ہیلتھ کیئر خدمات کے معیار کے حوالے سے سرکرہ ریاستوں اور یوٹیز میں سے ایک ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آیوشمان بھارت کے تحت 28,000 ہسپتالوں کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور کوئی بھی شخص اِس سکیم کا فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔
اُنہوں نے وزیر اعظم کے شروع کردہ اے بی ڈیجیٹل مشن کا بھی ذِکر کیا ہے جس کے تحت لوگ میڈیکل ہسٹری اور ویکسی نیشن ڈیٹا کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل شکل میں رکھ سکتے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹری ایچ اینڈ ایم اِی ڈیپارٹمنٹ بھوپندر کمار نے پی ایم جے اے وائی آیوشمان بھارت او رایس اِی ایچ اے ٹی کے کامیاب نفاذ او رسکیموں کے تحت بڑھائے جانے والے فوائد کے بارے میں بریفنگ دی۔ اُنہوں نے مزید کہ جموںوکشمیر میں صحت کے نئے بنیادی ڈھانچے سے معیاری ہیلتھ کیئر تک رَسائی حاصل کی جارہی ہے ۔
اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں اونی لواسا کے علاوہ جے ایم سی کونسلروں ، ایچ اینڈ ایم اِی کے اَفسران ، جموںو کشمیر کے پبلک او رپرائیویٹ ہیلتھ کیئر پر ووائیڈ رز موجود تھے۔





